• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا بڑا آپریشن، گھر گھر تلاشی

شائع September 22, 2018

بھارتی فورسز نے 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے ضلع پلواما میں بڑے پیمانے پر محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی فورسز نے لسی پورہ ، آرمولا، عالی پورہ، بٹنور ، گاربگ، نوپورہ پائین، حاج دار پورہ اور اچھن کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی۔

آپریشن کا آغاز 3 بھارتی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان جاں بحق

بھارتی حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اس وقت یرغمال بنایا جب جنوبی کمشیر کے دو دیہاتوں میں درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں جمعہ کو ملی تھیں۔

پولیس اہلکاروں کے قتل ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب خطے میں کشمیریوں کی آزادی کے سب سے بڑے گروہ نے بھارتی حکام سے آزادی رہنماؤں سے دور رہنے اورآپریشن نہ کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 نوجوان جاں بحق

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ جن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا ان میں ایک چوتھا اہلکار بھی شامل تھا جس نے چند روز قبل ہی پولیس سروس سے استعفیٰ دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو بغیر کسی نقصان کے رہا کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی فورسز کی جانب سے جاری سرچ آپریشن میں ضلع باندی پوری کے علاقے میں 2 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے سے دو نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024