• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر ریلوے شیخ رشید کا تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

شائع September 22, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آئندہ ماہ تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 'پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلے گی، دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلائی جائے گی جو لاڑکانہ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16 اکتوبر سے پنوں عاقل، گھوٹکی اور صادق آباد کے درمیان چلے گی۔'

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 7 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4 گھنٹے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دیئے گئے ہیں اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کر دیئے جائیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے افرادی قوت بہت کمزور پڑ چکی ہے اور ریلوے میں ایمرجنسی کے حالات ہیں، ایسے حالات میں ہم نے 23 افراد کو ملازمت پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں سے 10 ہزار نوکریوں کی سمری ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ریلوے سالانہ 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں دے گا، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'وزیر اعظم سے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے، ریلوے پر 25 ارب روپے کا قرض ہے جبکہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 38 ارب روپے ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں چند قیمتی پلاٹ بیچ رہے ہیں اس سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی، کراچی ریلوے کی معیشت کی شہ رگ ہے اس لیے لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے جس کا اجلاس ہر جمعرات کو ہوگا، جبکہ ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا خیر مقدم کریں گے۔'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024