• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

سام سنگ نے خاموشی سے پہلا 3 کیمروں والا فون متعارف کرادیا

شائع September 20, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون خاموشی سے متعارف کرادیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ روز ہی سام سنگ کے اس فون گلیکسی اے 7 کی تصاویر لیک ہوئی تھیں اور اب کمپنی نے اسے متعارف کرا دیا ہے۔

اور اس کا مطلب ہے کہ سام سنگ 11 اکتوبر کو کوئی اور گلیکسی فون متعارف کرانے والی ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کی پہلا 4 بیک کیمروں والے فون کی تصدیق؟

درحقیقت یہ فون فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا جانے والا مڈرینج فون ہے۔

اس میں 6 انچ کی لگ بھگ بیزل لیس سپرامولیڈ اسکرین دی ہے۔

اوکٹا کور پراسیسر (جو کہ مختلف ممالک میں مختلف ہوگا)، 4 سے 6 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج ، 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ نوگیٹ 8.0 آپریٹنگ سسٹم چند اہم فیچرز ہیں۔

تاہم جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر دیا گیا 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک 24 میگا پکسل کیمرہ ہے، جس میں ایف 1.7 آپرچر دیا گیا ہے، دوسرا 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 120 ڈگری سنسر کیمرہ ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر ہے جبکہ تیسرا 5 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر (پورٹریٹ فوٹو کے لیے) ہے جس میں ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

ان کیموں کی بدولت گلیکسی اے 7 استعمال کرنے والوں کو کافی ٹرکس آزمانے کا موقع ملے گا جیسے bokeh ایفیکٹ (پس منظر کو دھندلا کرنا) کو تصویر کھیچنے کے بعد ایڈجسٹ کرنا وغیرہ۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی ایس سیریز کی طرح اے سیون کا مین کیمرہ رات کی کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ سام سنگ کا انٹیلی جنٹ سین آپٹیمائزر بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

گلیکسی ایس 7 چار رنگوں بلیو، بلیک، گولڈ اور پنک میں دستیاب ہوگا جو کہ آئندہ چند ہفتوں میں یورپ اور ایشیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں۔

ویسے 11 اکتوبر کو مختلف افواہوں کے مطابق یہ کمپنی اپنا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون متعارف کرانے والی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر گلیکسی اے 9 ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024