• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’ریس 3‘ کی ناکامی پر ہدایت کار مایوس

شائع September 19, 2018

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ سے سب کو بہت سی امیدیں وابستہ تھیں جبکہ مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔

تاہم فلم باکس آفس پر ہٹ ہونے کے بجائے بری طرح ناکام ثابت ہوئی، جبکہ اسے تجزیہ کاروں کا منفی ردعمل موصول ہوا جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس فلم کا مذاق بھی بنایا۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ہدایت کار ہونے کی حیثیت سے مجھے کافی مایوسی ہوئی، کیوں کہ میں اس فلم کو اس مقام پر نہیں پہنچا سکا جہاں پہچانے کا میں نے سوچا تھا، لیکن جو بھی ذمہ داری مجھے دی گئی میں نے وہ پوری کرنے کی کوشش کی، پوری ٹیم نے فلم پر بےحد محنت کی، لیکن ناظرین کے ہاتھوں میں ہوتا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ فلم کامیاب ہوگی یا ناکام‘۔

مزید پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود ’ریس 3‘ باکس آفس پر کامیاب

ریمو نے مزید کہا کہ ’جب آپ کی فلم میں بڑے اسٹارز موجود ہوں، تو ایک ہدایت کار ہونے کی حیثیت سے آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

خیال رہے کہ ریمو ڈی سوزا نے اپنے کیریئر میں کئی گانوں کی کوریوگرافی کی، البتہ انہوں نے صرف فلم ’اے بی سی‘، ’فلائنگ جٹ‘ اور ’ریس 3‘ کی ہدایات دی ہیں۔

فلم ریس 3 میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلم ریس اور ریس 2 میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں تھی، جن کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریس 4‘ بھی ضرور بنائی جائے گی

تاہم بعدازاں پروڈیوسرز نے سیف علی خان کی جگہ سلمان خان کو اس سیریز کی تیسری فلم میں سائن کیا۔

سلمان خان نے فلم سائن کرنے سے قبل پروڈیوسرز کے سامنے چند شرائط بھی رکھی تھیں۔

ان میں سلمان خان کو فلم میں منفی نہ پیش کرنا اور عباس اور مستان کی جگہ ریمو ڈی سوزا سے فلم کی ڈائیریکشن کروانا تھا۔

اور شاید یہی شرائط فلم ریس 3 کی ناکامی کی وجہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024