• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

شائع September 19, 2018

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئیں اور اطلاعات ہیں کہ انہوں نے وہاں پناہ حاصل کرلی ہے۔

پی آئی اے عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فریحہ مختار، گزشتہ ہفتے پی آئی اے کی لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پرواز کے عملے کا حصہ تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں واپسی کی پرواز میں مقررہ وقت تک فریحہ مختار نہیں پہنچیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کو ان کے بغیر ہی جہاز روانہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز طیارہ چھوڑ کر سو گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے انہیں معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فضائی میزبان کو مبینہ طور پر موبائل فون اور کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں کچھ سال قبل بھی معطل کردیا گیا تھا جبکہ ان کی بین الاقومی پروازوں پر بھی پابندی تھی۔

اس کے باوجود وہ گزشتہ ہفتے کسی طرح ٹورنٹو جانے والی پرواز کے عملے کا حصہ بن گئیں اور کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگئیں۔

پی آئی کے ترجمان اطہر اعوان نے ڈان کو بتایا کہ فریحہ مختار کو معطل کردیا گیا ہے اور انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس بھی بھیجا جاچکا ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پرواز میں 7 مسافروں کےکھڑے ہوکر سفرکرنے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے مذکورہ معاملے میں کینیڈین حکام کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تاہم جب ان سے فریحہ مختار کے کینیڈا میں پناہ حاصل کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔


یہ خبر 19 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024