• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

اپوزیشن کا دھاندلی پرتحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم

اپوزیشن جماعتوں نےحکومت کی جانب سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو دھاندلی کا معاملہ وائٹ واش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان کے ذریعے ہی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات چاہتی تھی، حکومت کو اپوزیشن کے تمام مطالبات پہلے ہی مان لینے چاہئیں تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خزانہ اسد عمر کی منی بجٹ سے متعلق تقریر کو بھی حقائق کے منافی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: دھاندلی کی تحقیقات:'خصوصی کمیٹی'کے قیام کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش

گزشتہ روز برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی جوڑے کی گرفتاری اور رہائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے متعلق کوئی علم نہیں۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن کو خوش آئند قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا آج فیصلہ ہوا ہے، اب ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آر) بنائے جائیں گے اور اس میں تحقیقات کے کیے ٹائم فریم مقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی جوڑے کی گرفتاری اور رہائی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ کمیشن ہمارے مطالبے پر بنا، اب معاملات آگے بڑھیں گے اور وقت ضائع نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔

تحریک کے متن میں کہا گیا کہ کمیٹی تحقیقات کے لیے ٹی او آرزتیار کرے گی اور آئندہ دھاندلی کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات تجویز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024