• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

منشا پاشا کراچی کے جرائم اور پراسراریت پر فلم کا حصہ

شائع September 17, 2018
منشا پاشا کی یہ دوسری فلم ہوگی—فوٹو: فیس بک
منشا پاشا کی یہ دوسری فلم ہوگی—فوٹو: فیس بک

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘چلے تھے ساتھ’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی منشا پاشا جلد ہی پاکستان کے صنعتی حب پر بننے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

کراچی کے جرائم، رومانس اور پراسراریت پر بننے والی یہ فلم منشا پاشا کی دوسری فلم ہوگی،جس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اسے آئندہ برس تک ریلیز کردیا جائے گا۔

اگرچہ اس فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا، تاہم اطلاعات ہیں کہ منشا پاشا نے فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ اس کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں احمد علی اکبر، علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے منشا پاشا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس فلم کو کامل اور حنا چیما نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی ہدایات کمال خان دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کمال خان کی پہلی فلم ہوگی، تاہم وہ ماضی میں موسیقی کے متعدد منصوبوں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلموں کی ناکامی کے بعد منشا پاشا کی ٹی وی پر واپسی

منشا پاشا کے مطابق فلم کی تکنیکی ٹیم میں پاکستان کی معروف فلموں کی ٹیم کا حصہ رہنے والے افراد شامل ہیں اور اس فلم کو آئندہ برس تک ریلیز کردیا جائے گا۔

منشا پاشا نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ ‘یہ فلم ایک منفرد قسم کی ہوگی، جو پاکستانی شائقین کو بے حد پسند آئے گی’۔

اداکارہ کے مطابق یہ فلم پاکستانی مرد حضرات اور خصوصی طور پر کراچی میں بسنے والے مرد حضرات کو بہت پسند آئے گی۔

انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق وضاحت کیے بغیر بتایا کہ فلم میں کہانی کا حقیقی چہرہ دکھانے کی کوشش کی جائے گی، فلم میں نہ صرف ملک کے سب سے بڑے شہر کا رومانس اور پراسراریت دکھائی جائے گی، بلکہ اس میں جرائم کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم کو آئندہ برس تک ریلیز کردیا جائے گا
فلم کو آئندہ برس تک ریلیز کردیا جائے گا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024