• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بیوی کی فرمائش پر شعیب ملک نے خود کو بدل دیا

شائع September 15, 2018
ثانیہ نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب سے تبدیل ہونے کی فرمائش کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
ثانیہ نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب سے تبدیل ہونے کی فرمائش کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد میاں اور بیوی ایک دوسرے کی شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے کئی بہتر تجاویز دیتے ہیں۔

اور ان پر عمل سے ہی دونوں کی زندگیاں بہتر ہوتی ہیں۔

دیگر عام جوڑوں کی طرح بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو اپنی شخصیت بہتر بنانے کے لیے تجویز دی۔

جس پر عمل کرکے شعیب ملک نے نہ صرف اپنی بیگم کی فرمائش پوری کردی، بلکہ خود کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بھی پایا۔

ہوا کچھ یوں کہ شعیب ملک نے اپنی بیوی کی فرمائش پر اپنی داڑھی کا اسٹائل تبدیل کرکے نیا انداز اپنا لیا۔

جی ہاں، شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے بدلے ہوئے انداز یعنی نئی ‘لک’ دیکھا جاسکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں شعیب ملک کے چہرے پر فرینچ اسٹائل کی چھوٹی داڑھی دیکھی جاسکتی ہے، ساتھ ہی انہیں انتہائی خوش اور رومانوی انداز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے کیپشن میں لکھا کہ ‘جو بیگم بولے وہی درست!

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ نیا انداز اپنی بیگم ثانیہ مرزا اور آنے والے نئے مہمان کے لیے ہے۔

انہوں نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی مینشن کیا۔

شعیب ملک کی اسی ویڈیو کو ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ان کے نئے انداز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے گھر واپس آنے کے لیے منتظر ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کے نئے انداز کے حوالے سے کہا کہ وہ اس میں پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں، ساتھ ہی لکھا کہ اب ان کے آنے کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی۔

اسی ویڈیو سے ایک دن قبل ہی ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب نے بتادیا ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے

اسی تصویر کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے شوہر سے فرمائش کی تھی کہ ‘امید ہے کہ وہ داڑھی کے چھوٹے بالوں کے بغیر جلد ان کے ہاں پہنچیں گے’۔

بیوی کی فرمائش کے ایک دن بعد ہی شعیب ملک نے اپنا چہرہ تبدیل کرکے ایک ویڈیو شیئر کردی، جسے ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور اپنے میاں کے نئے انداز کی تعریف بھی کی۔

شوہر سے فرمائش کرنے سے ایک قبل ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں انہیں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہوں نے شعیب ملک کو اس موقع پر بہت یاد کیا اور ان کی کمی محسوس کی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ لیکن ڈیوٹی سب سے پہلے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اپنے ہاں پہلے بچے کی خوشی جہاں جوڑے کو ہو، وہیں دونوں ملکوں کے لوگ بھی ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ دونوں نے پہلی ہی واضح کردیا ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے نام کے ساتھ ‘مرزا ملک’ لگایا جائے گا، تاکہ بچہ دونوں ہی والدین کے خاندان کو آگے بڑھائے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر کے ہاں ہونے والے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے، اس حوالے سے بھی شعیب ملک وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کے بچے کسی تیسرے ملک کے شہری ہوں گے۔

تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی بچوں کی شہریت کو غیر اہم قرار دیا ہے۔

View this post on Instagram

#MOMents captured by @digitaldiarybyzoya 💝

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

امید سے ہونے کے بعد جہاں ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ میں کھیلتی نظر آئی تھیں، وہیں اب بچے کی پیدائش سے قبل ہی شعیب ملک نے نیا طرز زندگی اپنا کر نئے مہمان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

ان دنوں شعیب ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا۔

پاکستان اپنا اہم ترین میچ 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

ایشیا کپ کے ختم ہوتے ہی شعیب ملک ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کے پاس جائیں گے، جس کے لیے انہوں نے کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں بھی لے رکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025