• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکا: شمالی کیرولینا میں خوفناک طوفان، سیکڑوں عمارتیں تباہ

شائع September 15, 2018
شمالی کیرولینا میں عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
شمالی کیرولینا میں عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
طوفان کے ساتھ آندھی نے بھی شہر کو متاثر کیا — اے پی
طوفان کے ساتھ آندھی نے بھی شہر کو متاثر کیا — اے پی
طوفان کے باعث علاقے کے اسٹورز میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت دیکھی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث علاقے کے اسٹورز میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت دیکھی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے سے فلورنس طوفان ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں اور گھر تباہ ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کا مرکز شمالی کیرولینا کا رائٹس وال ساحل تھا جہاں ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

حکام کی جانب سے مذکورہ علاقے کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا جاچکا ہے، جہاں 17 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

شمالی کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طوفان سے سارا علاقہ ختم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان کے باعث لاکھوں افراد کو نقل مکانی کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی ناگہانی آفت ہے جو آسانی سے نہیں ختم ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والے برینڈن لوک لیئر کا کہنا تھا کہ شمالی کیرولینا میں 2 سے 3 دن کے دوران شدید بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب طاقتور سمندری طوفان فلپائنی صوبوں کی جانب بھی بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان 'میتھیو' سے 877 افراد ہلاک

امریکی ریاست ہوائی میں قائم سمندری طوفان پر نگاہ رکھنے والے مرکز نے بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے طوفان مَنگ کھوٹ کو سپر طوفان قرار دے دیا ہے۔

اس طوفان کی زد میں فلپائن کے انتہائی گنجان آباد علاقے ہیں اور ابھی تک اس کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

فلپائنی محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس طوفان کے نشانے پر 25 صوبے ہیں ان تمام علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے 40 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ طوفان ایسے وقت میں فلپائن سے ٹکرانے والا ہے جب چاول اور مکئی کی کاشت کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اس کے باعث فلپائنی زرعی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024