• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: 4 سالہ بچے کا 'ریپ'، ملزم فرار

شائع September 14, 2018

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں الفلاح تھانے کی حدود میں 4 سالہ بچے کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پذیر 4 سالہ بچے کو نشہ آور چیز کھلائی اور اپنے مکان میں لے جاکر اس کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: سکھر: کم سن بچے کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم تاحال مفرور

واقعے کے بعد بچہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہے جہاں متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کررہی۔

بعد ازاں آئی جی سندھ پولیس کے نوٹس لینے کے بعد الفلاح تھانے میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 238/2018 درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں ملزم اور اس کے والد کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مستقبل خطرے کا شکار

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے بیٹے کے اغوا کی جعلی ایف آئی آر درج کرنے کو کہا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024