• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’کبھی سوچا نہیں تھا نوازالدین اتنے بڑے اداکار بن جائیں گے‘

شائع September 14, 2018
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اداکاری کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور اب کامیاب ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی ان کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ راج کمار ہیرانی نے نوازالدین صدیقی کے کیریئر کے آغاز میں ان کے ساتھ کام کیا۔

نواز نے راج کمار ہیرانی کی کامیاب فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام کیا تھا، لیکن تب ہدایت کار نے نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’منا بھائی‘ یا رنبیر کپور پہچاننا بےحد مشکل

ایک انٹرویو میں راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے فلم میں کافی اچھی اداکاری کی تھی، میں نے کہا بھی تھا کہ نواز تم بہت اچھے اداکار ہو، لیکن میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ نواز الدین صدیقی آج اتنے بڑے اداکار بن جائیں گے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں نوازالدین صدیقی چور بنے تھے، جو سنجے دت کے والد سنیل دت کا بٹوا چراتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

راج کمار ہیرانی نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں سنیل دت کے تعارف کا سین پہلے شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے مشورے کے بعد اس سین کو فلم کا حصہ بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ سین دراصل انہوں نے اپنے والد سے سنے ایک قصے سے متاثر ہوکر تیار کیا تھا۔

ہدایت کار کے مطابق ’ایک دفعہ ایک نوجوان میرے والد کے پاس آیا اور کہا کہ اس کے پیسے چوری ہوگئے ہیں اور اسے 2 ہزار روپے کی ضرورت ہے، جس کے بعد میرے والد نے اسے پیسے دے دیے، بعدازاں جب انہوں نے یہ بات اپنے رشتہ داروں کو بتائی تو انہوں نے بتایا کہ وہ نوجوان دھوکے باز ہے اور وہ لوگوں سے پیسے لے کر کبھی واپس نہیں کرتا، میرے والد کو بعد میں وہ نوجوان ملا جسے وہ پولیس کے پاس تو نہیں لے کر گئے تاہم اسے سمجھایا کہ اس دنیا میں ہر کوئی چور ہے تم بھی ایک عقلمند چور بنو نہ کے ایسے بیوقوف‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کے والد سے ملیے

یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی کی آخری ریلیز فلم ’سنجو‘ رواں سال باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

اس فلم میں پریش راول نے سنیل دت کا جبکہ رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم سنجو میں بھی منا بھائی کے ایک یادگار سین کو شامل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024