• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جب شہزادی ڈیانا نے اپنی موت کی پیشگوئی کی

شائع September 14, 2018

بہترین شخصیت کی مالک شہزادی ڈیانا کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 21 برس ہوچکے ہیں مگر ان کی موت کے حوالے سے موجود پراسراریت اب تک ختم نہیں ہوسکی ہے۔

19 جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی جسے دنیا بھر کے میڈیا نے دکھایا اور دو بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔

مزید پڑھیں : شہزادی ڈیانا کی یاد میں

20 دسمبر 1995 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہوگئی، مگر اس سے زندگی میں کوئی آسانی نہیں ہوئی۔

علیحدگی کے بعد سے شہزادی ڈیانا کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کی ہر وقت جاسوسی ہوتی ہے جبکہ انہوں نے پولیس کا تحفظ بھی حاصل کیا۔

مگر اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ 1996 میں انہوں نے اپنی موت کی پیشگوئی بھی کردی تھی، درحقیقت انہوں نے ایک قاتلانہ حملے کے پلاٹ کا انتباہ کیا تھا۔

سی این این کے مطابق انہوں نے اپنے سابق بٹلر پال بیرل کو ایک خط میں لکھا ' XXXX میری گاڑی کے حادثے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس کے لیے بریک فیل کردیئے جائیں گے اور سر پر سنگین چوٹ سے چارلس کی شادی کا راستہ کھل جائے گا'۔

یہ خط انہوں نے اپنی موت سے 10 ماہ قبل تحریر کیا تھا اور اس کی تحریر میں موجود نام کو میڈیا میں سامنے آنے سے پہلے XXXX سے بدل دیا گیا تھا۔

پال بیرل نے یہ خط 2003 تک چھپا کر رکھا اور اس کا انکشاف اپنی کتاب اے رائل ڈیوٹی میں کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شہزادی ڈیانا نے یہ خط انہیں ایک انشورنس پالیسی کے طور پر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وہ شہزادی جس کی شادی پر6 اورموت پر10لاکھ افراد آئے

اس خط میں مزید لکھا تھا کہ شہزادی ڈیانا کا ماننا تھا کہ شہزادہ چارلس کامیلا سے شادی نہیں کریں گے بلکہ ان کے بیٹوں کی سابق آیا ٹیگی لیگی بروک سے شادی کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈیانا اور دودی الفائد اپنے ڈرائیور سمیت اکتیس اگست 1997, میں پیرس انڈر بائی پاس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ 2013 میں برطانوی پولیس نے کہا تھا کہ 1997میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے بارے میںتحقیقات ختم ہو گئی ہے، لیکن اس بات کے کوئی قابل اعتبار شواہد حاصل نہیں ہوئے ہیں کہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024