• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان

شائع September 14, 2018
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے ایک سال سے بھی کم وقت میں اپنے آئی فون ایکس (10) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز 3 نئے آئی فونز کو متعارف کرائے جانے کے موقع پر ایپل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا جو کہ تینوں آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن سے لیس ہیں۔

یعنی آئی فون ایکس ایس (10 ایس)، آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) اور آئی فون ایکس آر (10 آر)، جس کے بعد کمپنی نے آئی فون ایکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون ایس ای اور آئی فون سکس ایس کو بھی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے اور اس طرح ہیڈفون جیک والے آئی فونز کے عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

آئی فون ایکس ایپل نے اس ڈیوائس کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرایا تھا جو کہ بالکل ری ڈیزائن فون تھا جس میں لگ بھگ بیزل لیس اسکرین اور نوچ ڈسپلے کے ساتھ فیس آئی ڈی اور دیگر فیچرز دیئے گئے تھے۔

اب یہ فیچرز نئے آئی فونز کا حصہ بنا دیئے گئے ہیں اور اس لیے آئی فون ایکس کی پروڈکشن ختم کرنا سمجھ میں آتا ہے۔

آئی فون ایس اور سکس ایس کو امریکی مارکیٹ کے لیے تو ختم کردیا گیا ہے مگر ترقی پذیر مارکیٹس میں ان کی فروخت جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ آئی فون ایکس نے اسمارٹ فون کی صنعت کو بہت زیادہ متاثر کیا جس کا ڈیزائن اب لگ بھگ ہر کمپنی اپنے فونز میں چرا کر استعمال کررہی ہے۔

یہ ایپل کا پہلا فون تھا جس میں وائرلیس چارجنگ دی گئی تھی مگر صارفین کو سب سے زیادہ اعتراض ہیڈفون جیک نہ ہونے پر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024