• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آئی فون ایکس ایس یا آئی فون 10 ایس، اصل نام کیا ہے؟

شائع September 13, 2018
آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس — اے پی فوٹو
آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس — اے پی فوٹو

مانیں یا نہ مانیں مگر ایپل کے آئی فون ایکس ایس یا ایکس ایس میکس کو اس نام سے نہیں بلکہ آئی فون ٹین ایس اور آئی فون 10 ایس میکس کے نام سے پکارنا ہوگا۔

بالکل رومن ہندسوں کی طرح۔

یہ Gif یا JIF کی بحث نہیں بلکہ ایپل نے خود اسے آئی فون 10 ایس یا ایس میکس کہہ کر پکارا ہے اور وہ بھی گزشتہ شب کے لانچ ایونٹ میں اور اس کی پروموشنل ویڈیو میں بھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف

درحقیقت ایپل نے رومن ہندسے ایکس کو اس ڈیوائس کے لیے گزشتہ سال کافی ہوشیاری سے منتخب کیا تھا۔

تو یہ جان لیں کہ آئی فون ایکس ایس یا ایس میکس اس ڈیوائس کا کوئی خاص ایڈیشن نہیں بلکہ 10 ویں آئی فون (گزشتہ سال کے آئی فون ایکس) کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں۔

مزید پڑھیں : ایپل کی پہلے سے زیادہ بڑے ڈسپلے والی نئی اسمارٹ واچ متعارف

لکھنے میں تو اسے آئی فون ایکس ایس یا ایکس ایس میکس لکھا جائے گا مگر بولنے میں یہ آئی فون 10 ایس یا 10ایس میکس ہے۔

اسی طرح آئی فون ایکس آر بھی 10 آر ہے کیونکہ اب آئی فون 9 کبھی نہیں آئے گا۔

آئی فون ایکس آر — اے ایف پی فوٹو
آئی فون ایکس آر — اے ایف پی فوٹو

ایکس آر یا 10 درحقیقت آئی فون 8 کی جگہ متعارف کرایا گیا ہے مگر اب ایپل نے اپنی ڈیوائسز میں ہوم بٹن کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024