• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: طویل عرصے سے لاپتہ 8 افراد واپس آگئے

شائع September 13, 2018

گوادر: بلوچستان کے علاقے پنجگور اور گوادر سے تعلق رکھنے والے 8 افراد واپس لوٹ آئے ہیں جو 3 سال تک کے عرصے سے لاپتہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے لاپتہ 7 افراد کو پنجگور کے علاقے میں پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ ایک شخص گوادر میں لمبے عرصے کی گمشدگی کے بعد واپس پہنچا۔

پنجگور میں واپس لوٹنے والے سات افراد میں عبدالحمید ولد محمد حسین، نوید احمد ولد حاجی اقبال، سراج ولد امام الدین، عبدالقدوس ولد نور بخش، عبدالرشید ولد گل محمد، محمد سعید ولد محمد کریم اور حسن ولد عمید علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لاپتہ افراد‘ کے اہل خانہ کی غمزدہ کردینے والی کہانیاں

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد گزشتہ 5 ماہ سے 3 سال کے عرصے سے گمشدہ تھے اور چٹکان، کلاگ، عیسیٰ اور ٹمپ کے علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔

اس حوالے سے پنجگور پولیس کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف معمولی نوعیت کے مقدمات ہیں جنہیں ختم کرکے انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گوادر میں 3 سال کی گمشدگی کے بعد واپس آنے والے شخص کی شناخت عبدالغفار ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: ہمیں بھی لاپتہ افراد اور ان کے گھر والوں کا احساس ہے، چیف جسٹس

واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے وزیراعظم اور صدر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے لیے 6 نکاتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا سب سے اہم نقطہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہی تھا۔


یہ خبر 13 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024