• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک کو وزیراعظم کا وعدہ وفا ہونے کا انتظار

شائع September 13, 2018 اپ ڈیٹ September 15, 2018

ٹیبل ٹینس کی کم سن قومی کھلاڑی مہک انور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے علاج کے لیے مدد کا وعدہ پورا ہونے کی منتظر ہیں۔

کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 21 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہک کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کو 20 سے زائد دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال کوئی حکومتی مدد مہک کو نہ مل سکی جبکہ مہک کے علاج پر ان کے والدین اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے ہیں۔

مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا اور اب ان کے کندھوں پر قرض کا بوجھ بھی آچکا ہے جبکہ ان کے پاس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رہی۔

مہک انور نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میری فوری مدد کرے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی کینسر کے مرض میں مبتلا کھلاڑی مہک کے علاج کی ہدایت

مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہا تو شفا ممکن ہے اور ہر ماہ 2 کیمویونی ہے لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں'۔

واضح رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے والد نے حکومت سے کم سن کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024