• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

شائع September 12, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں واقع انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہیڈ کوارٹر آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے دورے کے دوران یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی آرمی چیف سے ایک ہفتے میں تیسری ملاقات

ان کو خفیہ ایجنسی کی جانب سے اسٹریٹجک انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی جانب سے قوم کے لیے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی میں شمار ہوتی ہے، حکومت اور عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم عمران خان کی پہلی مرتبہ جی ایچ کیو آمد

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے 8 گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجر سے آگاہ کیا گیا۔

ان کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کے دوران وفاقی وزراء میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 اگست کو عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا بھی دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024