• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، حکومت پر بیرونی دباؤ کم ہونے لگا

شائع September 12, 2018

اسلام آباد: پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مرچنڈائز برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ برس اسی سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برآمدات کے بڑھنے اور تجارتی خسارے میں بہتری آنے کی وجہ سے حکومت کی بیرونی محاذ پر مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

روپے کے اعتبار سے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زرمبادلہ کی شرح میں 17 فیصد کمی کے اعتبار سے واضح پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 2سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

یاد رہے کہ رواں مالی سال جولائی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 2 کروڑ ڈالر تھی، جو گزشتہ برس اسی ماہ میں 1 ارب 86 کروڑ روپے تھی، تاہم اس ماہ بھی برآمدات نے 2 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔

خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل ہی ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ اس میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کم ہوتے زد مبادلہ کے ذخائر نئے حکومت کے لیے اقتصادی چیلنج ہے۔

رواں مالی سال کے آغاز سے ہی اعداد و شمار بیرونی سیکٹر میں مثبت اعشاریے دکھا رہے ہیں، جس میں ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور تجارتی خسارہ کم ہوا، اس کے ساتھ ساتھ اگست کے مہینے میں بھی ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں مثبت اعشاریے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی، اگست میں ترسیلات زر میں 13.5 فیصد اضافہ

جولائی اور اگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جبکہ گزشتہ برس ان ہی ماہ کے دوران ان کی مالیت 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی، جو 5.05 فیصد اضافہ ہے۔

دوسری جانب درآمدات اور تجارتی خسارے میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، درآمدات 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کی 4 ارب 93 کروڑ ڈالر سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم ابتدائی 2 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 9 ارب 83 کروڑ ڈالر تھی گزشتہ برس اسی عرصے میں درآمدات 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھی، جبکہ اسی عرصے میں تجارتی خسارے میں 1.25 فیصد کمی آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024