• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بن گئے

شائع September 11, 2018 اپ ڈیٹ September 17, 2018
جیمز اینڈرسن کیریئر کی 464ویں وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
جیمز اینڈرسن کیریئر کی 464ویں وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

عظیم انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے گلین میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سابق مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا 124ٹیسٹ میچوں میں 463وکٹیں لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر تھے تاہم اب جیمز اینڈرسن نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا۔

مزید پڑھیں: جیمز اینڈرسن کو امپائر سے جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانے کا سامنا

جیمز اینڈرسن نے 2003 میں لارڈز کے مقام پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں مارک ورمیلن کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد فاسٹ باؤلر کو 100وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے میں مزید 5سال لگ گئے اور اس وقت کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بن جائے گا۔

لیکن اس کے بعد اینڈرسن نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرنا شروع کردیا اور محض دو سال میں 200وکٹوں کے سنگل میل کو بھی عبور کر لیا۔

اس کے دو سال بعد انہوں نے 300وکٹیں حاصل کیں اور پھر انٹیگا میں ویسٹ انڈینز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئن بوتھم کے پاس تھا جنہوں نے 383وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز اینڈرسن لارڈز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

انگش فاسٹ باؤلر نے لارڈز کے تاریخی مقام پر 500وکٹوں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر بننے کا امکانات مزید روشن کرلیے۔

جب بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تو یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اینڈرسن اس سیریز کے دوران یہ ریکارڈ توڑ دیں اور انہوں نے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں 17وکٹیں لے کر اس بات کو یقینی بنادیا۔

لیکن سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ایک مرتبہ پھر ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے۔

تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 5وکٹیں حاصل کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے میچ کی آخری اننگز میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کر کے یہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی میچ میں فتح سے ہمکنار کرا کر اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنا لیا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے بتادیا ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے

اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی مجموعی فہرست میں اینڈرسن کا چوتھا نمبر ہے جہاں ان سے پہلے تینوں نام اسپنرز کے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا اور تیسرا نمبر آسٹریلیا کے شین وارن اور بھارت کے انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 708 اور 618 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024