• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اکشے کمار نے شادی کیلئے ٹوئنکل کے سامنے کونسی 2 شرائط رکھیں؟

شائع September 11, 2018 اپ ڈیٹ September 12, 2018

بولی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے پہلے ان سے 2 شرائط ماننے کا کہا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے انہیں 2 چیزیں کبھی نہ کرنے کا کہا تھا۔

ٹوئنکل کھنہ کے مطابق 'میرے شوہر (اکشے کمار) نے مجھے 2 باتیں کہی، ایک تو کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسرا کبھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی کوشش نہ کرنا، کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری تھی'۔

مزید پڑھیں : 'زندگی میں صرف ٹوئنکل سے محبت ہوئی'

سابق بولی وڈ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی احساس ہے کہ اداکاری ان کے لیے کوئی درست کام نہیں تھا۔

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی فلموں پر پابندی لگ جانی چاہئے ' میں نے کوئی ہٹ فلم نہیں دی، میں نے جو بھی فلمیں کیں، ان پر پابندی لگادینی چاہئے اور کوئی بھی انہیں دیکھ نہ سکے، اکثر میں ایسا ظاہر کرتی ہوں کہ مجھے اپنا فلمی کیرئیر یاد نہیں اور میں اس پر خوش بھی ہوں'۔

دوسری جانب ان کے شوہر نے ایک کے بعد ایک 8 ہٹ فلمیں دی ہیں اور ابھی حال ہی میں اکشے کمار کی فلم 'گولڈ' نے بھی کامیابی حاصل کی جو کہ باکس آفس پر سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’ٹوئنکل کی اداکاری کو دیکھیں تو مصنف بننا ہی اس کا بہترین فیصلہ تھا‘

رواں سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اکشے کمار کے خاندان سے کافی قریب ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024