• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سانحہ نائن الیون کو 17 سال بیت گئے

شائع September 11, 2018

11 ستمبر 2001 میں امریکا پر آفت ٹوٹی، جب صبح 8 بج کر 46 منٹ پر نیویارک میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر دہشت گردی کا شکار بنی، دو مغوی طیاروں کو یکے بعد دیگرے عمارت سے ٹکرا دیا گیا۔

امریکا نے واقعے کا ذمے دار القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو ٹھہراتے ہوئے افغانستان پر حملہ کیا، جس کے بعد جنگ کا دائرہ عراق اور پاکستان کے سرحدی علاقوں تک پھیل گیا۔

واقعے کے 10 سال بعد اسامہ کی متنازع موت کا دعویٰ کیا گیا، نائن الیون واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں سانحے کو امریکی حکام کی نااہلی قرار دیا گیا۔

حادثے کے مقام پر قائم گراؤنڈ زیرو اور وہاں بنایا جانے والا میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا رہے گا جس نے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اس آگ میں دھکیل دیا جو نہ جانے کب بجھے گی۔  

سانحے میں 3 ہزار مقامی اور غیر ملکی باشندے مارے گئے، 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 10 ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا — فوٹو: اے ایف پی

واقعے کے فوری بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر بھی محسوس ہوئی — فوٹو: اے پی

متاثرہ افراد کے لیے 11 ستمبر 2001 کے زخم آج بھی تازہ ہیں — فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کو 17 سال مکمل ہوگئے تاہم اس کے اثرات عالمی منظر نامے پر اب بھی دکھائی دیتے ہیں اور اس واقعے کے بعد سے دنیا دہشت گردی  کی آگ کی لپیٹ میں ہے —فوٹو: اے ایف پی

17 برس سے زائد جاری رہنے والی جنگ میں شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افغان شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے —فوٹو: اے پی

تاہم امریکا کو اس جنگ میں اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی —فوٹو: اے پی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مارے جانے والے 3 ہزار امریکیوں کے بدلے امریکا نے لاکھوں افراد کو اب تک ہلاک کردیا — فوٹو: اے ایف پی

لاکھوں زخمی اور معذور جبکہ ہزاروں گرفتار ہوئے، اس کے علاوہ گوانتاناموبے جیسے بدنام زمانہ عقوبت خانے وجود میں آئے — فوٹو: اے ایف پی

تاہم پاکستان نے ان دہشت گردوں کا جرات سے مقابلہ کیا اور آپریشن ضرب عضب، ردالفساد سمیت مختلف آپریشنز سے ان دہشت گردوں کا صفایا کیا — فوٹو: اے ایف پی

17 برس گزرجانے کے باجود ہر سال گراؤنڈ زیرو پر 11 ستمبر کو مرنے والے افراد کے ناموں کو پکارا جانا، ان کی یاد میں چند منٹ کی خاموشی اختیار کرنا ایک روایت بن چکی ہے — فوٹو: اے پی