• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متنازع لباس پہن کر گلوکاری کرنے والی لیڈی گاگا کی پہلی فلم

شائع September 10, 2018 اپ ڈیٹ September 11, 2018
گلوکارہ کی یہ پہلی فلم ہوگی— فوٹو: فوٹ ویئر نیوز
گلوکارہ کی یہ پہلی فلم ہوگی— فوٹو: فوٹ ویئر نیوز

امریکا کی پاپ گلوکارہ 34 سالہ لیڈی گاگا ویسے تو شہرت میں کسی سے کم نہیں، وہ جہاں متنازع لباس پہن کر اسٹیج پر گانوں کی پرفارمنس کرتی نظر آتی ہیں۔

وہیں لیڈی گاگا پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تشدد پر ابھارنے والے مناظر کو بھی اپنے میوزک کنسرٹ کے ذریعے پیش کرتی ہیں۔

متنازع لباس، تشدد پر ابھارنے والے مناظر اور منفرد فیشن اسٹائل اپنا کر دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی لیڈی گاگا کے کیریئر اور تنازعات پر اگرچہ ویب اسٹریمنگ ویب سائیٹ ’نیٹ فلیکس’ دستاویزی فلم بھی جاری کر چکی ہے۔

تاہم اب وہ پہلی بار کسی ہولی وڈ فلم میں ایک ایسی نوجوان گلوکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو دوسرے گلوکار کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی وہ منفرد اسٹائل میں نظر آئیں—فوٹو: آر ٹی ای
ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی وہ منفرد اسٹائل میں نظر آئیں—فوٹو: آر ٹی ای

ہولی وڈ رپورٹر نے اپنی خبر میں بتایا کہ لیڈی گاگا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’اے اسٹار از بارن’ کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا کی ڈاکیومینٹری فلم کے کلپس جاری

جہاں اس فلم سے لیڈی گاگا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، وہیں فلم ساز بریڈلی کوپر بھی اس کے ذریعے ڈائریکٹنگ اور اسکرین پلے سمیت پروڈیوسنگ کا بھی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

یہ فلم 1937 میں بننے والی امریکی فلم کا آفیشل ریمیک ہے، اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس کا پہلا ریمیک 1976 میں بنایا گیا تھا، اب اسی فلم کا ریمیک تیسری بار بنایا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اداکاری کرنے کو انہوں نے بچپن کا خواب قرار دیا—فوٹو: اوکے میگزین
اداکاری کرنے کو انہوں نے بچپن کا خواب قرار دیا—فوٹو: اوکے میگزین

جہاں فلم میں لیڈی گاگا نے ایک گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے، وہیں حقیقی زندگی میں گلوکاری کرنے والی اداکارہ فلم میں میوزک کنسرٹ بھی کرتی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: لیڈی گاگا خوف میں مبتلا،کانسرٹ منسوخ

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات چیت کے دوران لیڈی گاگا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بالآخر ان کا خواب پورا ہوگیا اور انہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

لیڈی گاگا نے بتایا کہ اداکاری کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا، جو اب جاکر پورا ہوا۔

’اے اسٹار از بارن’ کو آئندہ ماہ 12 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024