• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’انٹرنیٹ پر منفی چیزیں بہت تیزی سے وائرل ہوتی ہیں‘

شائع September 10, 2018
فلم نمستے انگلینڈ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی—۔
فلم نمستے انگلینڈ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی—۔

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اس وقت اپنے کیریئر کے سب سے بہترین وقت میں موجود ہیں، جو بہت جلد ’نمستے انگلینڈ‘ اور ’انڈیا موسٹ وانٹڈ‘ نامی فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم انڈیا موسٹ وانٹڈ میں ارجن کپور خفیہ افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے حوالے سے ارجن کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیٹ پر منفی چیزیں بہت تیزی سے وائرل ہوتی ہیں، ہم خودغرض ہیں، اپنی سرحدوں کی حفاظت تو کرتے ہیں لیکن مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کرتے‘۔

یاد رہے کہ ارجن کپور کی فلم نمستے انگلینڈ اکشے کمار کی کامیاب فلم نمستے لندن کا سیکوئل ہے۔

فلم نمستے لندن 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اپنی دوسری فلم نمستے انگلیڈ کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کو نمستے لندن پسند آئی تھی تو یقیناً یہ فلم بھی پسند آئے گی، اس کی رومانوی کہانی نہایت منفرد ہے‘۔

اس فلم میں ارجن کپور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، یہ دونوں ایک ساتھ 2012 کی فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

ارجن کا ماننا ہے کہ ان 6 سالوں میں ان کے اور پرینیتی کے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا۔

فلم نمستے انگلینڈ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024