• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: مسیحی راہبہ ریپ کیس، پولیس کے خلاف احتجاج

شائع September 9, 2018 اپ ڈیٹ September 10, 2018

مسیحی راہباؤں نے بھارت کی ریاست کیرالا کی پولیس کے خلاف الزام لگایا ہے کہ وہ راہبہ کے ریپ کیس میں جالندھر کے پادری فانکو ملاکول کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ریاست کے پولیس سربراہ ڈی جی پی لوکناتھ بہتا کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے کوٹایام کی راہبہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی افسر ویکوم ڈے سمجھ چکے ہیں کہ شکایت سچ ہے تاہم اعلیٰ حکام ملزم کو سوالات کرنے کے لیے کسٹڈی میں لینے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے کیس کو ریاست کے کرائم برانچ میں منتقل کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ کیس کو کرائم برانچ منتقل کیا جارہا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو بھی اعلیٰ حکام آئی جی اور ڈی جی پی ہی رہیں گے جو تحقیقات کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرائم برانچ کی تحقیقات کی حمایت نہیں کرتے، ہم موجودہ تحقیقاتی افسر سے ہی پر امید ہیں۔

دریں اثنا کیرالا پولیس کے سربراہ ڈی جی پی لوکناتھ بہرا نے کرائم برانچ کو کیس منتقل کیے جانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے آئی جی کو فوری طور پر مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں ایک مسیحی راہبہ کی جانب سے پنجاب کے علاقے جالندھر کے پادری کے خلاف ریپ اور جنسی تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پادری کام کے غرض سے اکثر کیرالا کا دورہ کیا کرتے تھے جس کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر مجھے ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024