• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہران کے مقابلے میں نئی 800 سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

شائع September 9, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرادی ہے جسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لایا گیا ہے۔

ابھی تک اس کمپنی نے موٹرسائیکلیں اور رکشہ ہی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے تھے مگر اب یہ مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کا بھی حصہ بننے والی ہے اور اس کا ہدف وہ صارفین ہیں جو عام طور پر سوزوکی مہران خریدنا پسند کرتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

800 سی سی کی ہیچ بیک گاڑی کو گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں کسی بھی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی سے زیادہ فیچرز ہیں۔

مزید پڑھیں : مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان

گاڑی میں پاور ونڈوز، ڈیجیٹل کلسٹر میٹر، ٹچ ڈسپلے انفوٹینمنٹ، ریورسنگ کیم اور تھری سلینڈر واٹر کول انجن جیسے فیچرز موجود ہیں جو کہ 40 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ اور ائیر کنڈیشنر کے آپشن بھی اس گاڑی میں دیئے گئے ہیں۔

کمپنی نے گزشتہ سال اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لانے کا کہا تھا۔

اس موقع پر یونائیٹڈ موٹرز کے جنرل منیجر محمد افضل نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری گاڑیاں اور پک اپ سوزوکی برانڈ کی نقل نہیں ہوں گی، ہماری گاڑیاں بالکل مختلف ہوں گی، جن میں متعدد خصوصیات اور حفاظتی معیار کا خیال رکھا جائے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ گاڑی انٹری لیول مارکیٹ کے لیے تیار کی جارہی ہے کیونکہ سوزوکی جانب سے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں مہران کو ختم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

تصاویر سے یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے مہران سے زیادہ بہتر نظر آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش

کمپنی نے اس گاڑی کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ پاک سوزوکی اب تک مارکیٹ میں غالب رہنے والی کمپنی ہے کیونکہ حال میں دوسری کمپنی کی جانب سے بنائی گئی الحاج فا (ایف اے ڈبلیو) کی قیمت تقریباً 10 لاکھ تک تھی جو راوی اور بولان سے زیادہ ہے۔

اس بارے میں جاپانی کاروں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یونائیٹڈ، پاک سوزوکی کے مارکیٹ شیئر میں کس طرح خلل ڈالتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Talha Sep 09, 2018 08:08pm
Good luck United......
muhammad Sep 10, 2018 12:56am
Too much good and beautiful
Aqsa Javaid Sep 10, 2018 12:25pm
Keep It Up.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024