امریکی صدر کے پیچھے کھڑا یہ نوجوان اچانک 'ہیرو' کیسے بن گیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں کسی کے لیے بھی وائرل ہوجانا بہت آسان ہے، اس کے لیے بس امریکی صدر کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور ان کی تقریر کے دوران مضحکہ خیز چہرے بناتے رہیں۔
ایسا کرتے ہی سب کی نظریں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہٹ کر آپ پر مرکوز ہوجائیں گی، مگر اس کے نتیجے میں سیکرٹ سروس کے ہاتھوں جلسے سے باہر ضرور ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو ماضی کے بارے میں کچھ علم نہیں
ایسا ہی کچھ ٹیلر لائنفیسٹی نانمی ایک نوجوان نے امریکی صدر کے 6 ستمبر کو مونٹانا میں ہونے والے جلسے کے دوان کیا جو کہ فوری طور پر انٹرنیٹ پر 'پلیڈ شرٹ گائے' کے نام سے مشہور ہوگئے۔
اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکی صدر کے پیچھے کھڑے ان کی تقریر کے دوران کس طرح چہرے سے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
اس نوجوان نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ' کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میرا ایسا کرنا امریکی صدر کے عدم احترام کے مترادف ہے، مگر میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسی طرح کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے دانستہ طور پر وہاں کھڑا کیا گیا، اس میں بھی کوئی صداقت نہیں'۔
ان کے بقول وہ تو بس وہاں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے، ان سے مصافحہ کرنے اور ان کے ساتھ ایک تصویر لینے کے لیے آئے تھے۔
تاہم ان کی حرکتوں کو دیکھ کر تقریب کے درمیان میں ہی انہیں سیکرٹ سروس نے نکال دیا۔
نیچے ویڈیو میں 50:45 کے وقت میں انہیں نکالے جانے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔
نوجوان کے مطابق 'میرا خیال ہے کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا گیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ جلسے سے قبل ہمیں ہدایت کی گئی تھی کہ تقریر کے دوران جوش و خروش کا اظہار کرنا ہے، تالیاں بجانی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہا ہے، مگر میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کیونکہ میں ان کے الفاظ سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھا'۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم کو بے ایمان اور کمزور قرار دے دیا
اور انٹرنیٹ صارفین نے اس نوجوان کو اپنا ہیرو بنالیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں