• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہد کپور کو سونم کپور کے ‘ماں’ بننے کا انتظار

شائع September 9, 2018
سونم کپور تاحال خاموش ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی
سونم کپور تاحال خاموش ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی

بولی وڈ ایکشن ہیرو شاہد کپور کے ہاں رواں ماہ 5 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

شاہد کپور کے ہاں یہ شادی کے تیسرے سال میں دوسرے بچے کی پیدائش تھی، اس سے قبل 2016 میں ان کے ہاں بھی بچہ پیدا ہوا تھا۔

شاہد کپور نے 2015 میرا راجپوت سے شادی کی تھی، اگلے ہی سال ان کے ہاں بیٹی میشا راجپوت ہوئیں۔

رواں ماہ 5 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے ‘زین کپور’ رکھا۔

بیٹے کی پیدائش پر شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو بولی وڈ شخصیات نے مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہد کپور کو مبارک باد دینے والی شخصیات میں اداکارہ سونم کپور بھی شامل تھیں، جنہوں نے رواں برس مئی میں اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔

سونم کپور نے شاہد کپور کو بیٹے کی پیدائش پر ٹوئیٹ کے ذریعے مبار کباد دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو خاندان کے ایک فرد کے اضافے پر مبارک قبول ہو۔

اداکارہ نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ ‘اب میشا راجپوت اپنے بھائی کے ساتھ کھیل سکیں گی’،

اداکارہ شاہد کپور کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: کوئی موئی
اداکارہ شاہد کپور کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: کوئی موئی

سونم کپور کی اسی ٹوئیٹ پر شاہد کپور نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

اداکارہ نے شاہد کو کوئی جواب نہیں دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے شاہد کو کوئی جواب نہیں دیا—اسکرین شاٹ

شاہد کپور نے ساتھی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ وہ کب ایسی خوشخبری دیں گی اور وہ کب ماں بنیں گی؟

شاہد کپور کے سوال پر سونم کپور نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں شاہد کپور کی سونم سے متعلق خواہش کے چرچے ہیں۔

View this post on Instagram

Best 💏

A post shared by SonamKAhuja (@sonamkapoor) on

اگرچہ شاہد کپور کو اور بھی کئی ساتھی اداکاراؤں نے مبارک باد دی، تاہم انہوں نے اور کسی شادی شدہ ساتھی اداکارہ سے یہ سوال نہیں کیا کہ وہ کب خوشخبری دیں گی۔

تاہم سونم کپور سے یہ سوال کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید سونم کپور بھی جلد اپنے مداحوں کو کوئی خوشخبری دیں۔

خیال رہے کہ شاہد کپور اور سونم کپور نے اب تک صرف ایک فلم ‘موسم’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

2011 میں ریلیز ہونے والی فلم میں دونون نے ایک دوسرے کے پریمی کا کردار ادا کیا تھا۔

سونم کپور نے رواں برس مئی میں صنعت کار اور اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے کئی سال کے تعلقات کے بعد شادی کی تھی۔

دونوں نے موسم میں کام کیا تھا—اسکرین شاٹ
دونوں نے موسم میں کام کیا تھا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024