• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یوم بحریہ پر شہدا اور غازیوں کیلئے خراج عقیدت

شائع September 8, 2018

کراچی: 8 ستمبر 1965 کی جنگ کی یاد میں پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دلیرا نہ حملہ اور پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے رکھنا، اس دن کی قابل فخر یاد داشتیں ہیں۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ یہ دن اپنے غازیوں اور جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناتی ہے جن کی قربانیاں اور دلیرانہ کاروائیاں ہمارے اندر ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کردیتی ہیں۔

اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ نے ایک پر وقار چار جہتی ڈیمو کا انعقاد پی این ایس قاسم منوڑہ میں کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

پاک بحریہ کے اس خصوصی مظاہرے میں جنگی جہازوں کا اسکم پاسٹ، ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ، VBSS آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، پیرا جمپس، فاسٹ بوٹ ریکوری اور ایلویٹ ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایروبیٹکس شامل تھے۔

اس کے علاوہ پا ک میرینزاور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) پر مشتمل پاکستان نیوی کی اسپیشل آپریشن فورسز کی جانب سے بیچ اسالٹ ڈرلز بھی پیش کی گئیں جبکہ پاک بحریہ کے فریگیٹ، آبدوزیں اور میزائل بوٹس بھی اس خصوصی مظاہرے کا حصہ تھیں۔

تقریب میں سول ملٹری شخصیات، شہداء کے لواحقین اور جنگ ستمبر کے غازیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس جی (نیوی) کے کمانڈوز دشمن کے خلاف کارروائی کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
ایس ایس جی (نیوی) کے کمانڈوز دشمن کے خلاف کارروائی کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں پرواز کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں پرواز کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں پی تھری سی اورین ایئر کرافٹ پرواز کررہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں پی تھری سی اورین ایئر کرافٹ پرواز کررہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
یوم بحریہ کی تقریب میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
یوم بحریہ کی تقریب میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں ایس ایس جی (نیوی) کے کمانڈوز فری فال جم کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب میں ایس ایس جی (نیوی) کے کمانڈوز فری فال جم کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
یوم بحریہ کی تقریب میں پاکستان نیوی کی مختلف کشتیاں  سمندر میں اپنی کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
یوم بحریہ کی تقریب میں پاکستان نیوی کی مختلف کشتیاں سمندر میں اپنی کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی این ایس قاسم میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ