• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیلے اور دودھ کا اکھٹا استعمال نقصان دہ یا فائدہ مند؟

شائع September 8, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

لگ بھگ سب ہی ملک شیک کو پسند کرتے ہیں خصوصاً کیلے سے تیار کردہ یہ مشروب تو بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

ذائقے میں اچھا ہونے کے ساتھ یہ توانائی بھی فراہم کرتا ہے مگر کچھ حلقے اس امتزاج کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں تو کیا واقعی یہ ٹھیک ہے؟

درحقیقت یہ موضوع بحث کا موضوع بنتا رہتا ہے مگر کیا کیلے اور دودھ کا امتزاج واقعی نقصان دہ ہے یا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

مزید پڑھیں : کیلے کے ملک شیک کا صرف 10 دن استعمال کتنا فائدہ مند؟

تو اس کا جواب ہے کہ یہ مشروب واقعی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کا متوازن امتزاج ورزش کے بعد مسلز مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح کیلے کے ملک شیک سے جسم کو پروٹین، فائبر، کیلشیئم، وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں اور ہاں یہ جسمانی وزن نہیں بڑھاتا (اگر اعتدال میں رہ کر پیا جائے)۔

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ پروٹین مسلز کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں، وٹامنز اور منرلز میٹابولز کو بہتر کرنے کے ساتھ جسمانی افعال کو زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسی طرح اس مشروب میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی روک تھام ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیلے کے صحت پر مرتب فائدہ مند اثرات اور خطرات

دودھ پروٹین، وٹامنز، منرلز، کیلشیم اور وٹامن بی 1 سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سو گرام دودھ میں 42 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ کیلے وٹامن بی سکس، وٹامن سی، غذائی فائبر، پوٹاشیم اور بائیو ٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

سو گرام کیلے میں 89 کیلوریز ہوتے ہیں مگر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتے ہیں جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھاتے ہیں۔

تاہم اگر کیلے کے ملک شیک کی زیادہ مقدار کو استعمال کیا جائے تو ہاضمہ خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024