• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شوہر کو چھوڑ کر شہر سے پیار کرنے والی بیوی کی کہانی ‘نمستے انگلینڈ’

شائع September 7, 2018
فلم کو آئندہ ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو آئندہ ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے لندن’ کی سیکوئل فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سیکوئل فلم میں جہاں اکشے کمار کا پتا ارجن کپور نے کاٹا ہے، وہیں کترینہ کیف کی جگہ پرینیتی چوپڑا نے لی ہے۔

تقریبا تین منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔

بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور بیوی کو ڈھونڈنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پہلی بار بیوی کو کسی دوسرے مرد سے افیئر کے بجائے کسی شہر سے عشق کے چکر میں گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نمستے انگلینڈ‘

اگرچہ ٹریلر دیکھ کر فلم کی کہانی کسی حد تک سمجھ آتی ہے، تاہم یہ پتا لگانا مشکل ہے کہ پرینیتی پیار کرنے والے شوہر اور پنجاب کو چھوڑ کر انگلینڈ کیوں فرار ہوجاتی ہے؟۔

اگرچہ ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینیتی چوپڑا آزادی اور خود مختاری کی زندگی جینے کی خواہش کرتی نظر آتی ہیں، جو شاید انہیں پنجاب میں میسر نہیں ہوتی، تاہم پھر بھی ان کا بھارت سے فرار ہوکر انگلینڈ جانے کا اصل مقصد تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔

دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے—اسکرین شاٹ
دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کی آواز میں رومانٹک گانا مسلسل سنائی دیتا ہے۔

وپل امرتل شاہ کی اس فلم کو آئندہ ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی یہ ایک ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ 2012 میں ‘عشق زادے’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

علاوہ ازیں ان دنوں دونوں کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

دوسری جانب ارجن کپور کا نام سلمان خان کی سابق بھابھی ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024