• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

لاہور: دکانداروں کا خواتین پر بہیمانہ تشدد

شائع September 6, 2018

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جی ٹی روڈ پر واقع کپڑے کی دکان میں مبینہ چور خواتین پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں خواتین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق کبڈی فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے چوہدری اعجاز مناواں اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ چور خواتین پر تشدد کیا۔

اس بارے میں ذارئع نے مزید بتایا کہ دونوں خواتین کو کپڑے کی تھان چوری کرنے کا الزام لگایا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، فوٹیج میں دیکھا جاکستا ہے کہ مبینہ چور خواتین کو ڈنڈوں اور لاتوں سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب دکانداروں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خواتین پر تشدد میں جنوبی پنجاب سرفہرست‘

تاہم واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق دکانداروں نے قانون ہاتھ میں لیا اور خواتین کو پولیس کے حوالے نہیں کیا جبکہ تشدد میں ملوث دکاندار اپنے گھر اور دکانوں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025