• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

علی سلیم نے ’غلط رویے‘ پر پولیس سے معافی مانگ لی

شائع September 5, 2018
علی سلیم نے کامیڈی شو کا حصہ بن کر کیریئر کا آغاز کیا —فوٹو/ فیس بک
علی سلیم نے کامیڈی شو کا حصہ بن کر کیریئر کا آغاز کیا —فوٹو/ فیس بک

کراچی: معروف ٹی وی شخصیت علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو پولیس اہلکاروں نے ان کے دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس پر کارروائی کی، جہاں علی سلیم اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی و غیر قانونی کام جاری ہے جس کے بعد یہاں چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران گھر سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں علی سلیم بھی موجود تھے۔

گیسٹ ہاؤس پر چھاپے کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پولیس کو اس گھر میں مغوی بچے اور اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

میرا اور علی قریبی دوست ہیں —فوٹو/ فیس بک
میرا اور علی قریبی دوست ہیں —فوٹو/ فیس بک

کارروائی کے دوران پولیس کو گھر سے شراب کی بوتلیں بھی ملیں، جس کے بعد علی سلیم اور دوست کے خلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چھاپے کے دوران 39 سالہ علی سلیم اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو بھی ہوئے۔

لائیو ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ثاقب ملک کی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے کراچی آئے ہوئے ہیں اور اس گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے، جب پولیس نے چھاپہ مار کے انہیں گرفتار کیا۔

میرے ساتھ اداکارہ میرا بھی تھیں

علی سلیم نے بتایا کہ چھاپے کے دوران انہوں نے خود 15 پر پولیس کو فون کرکے اس معاملے کی اطلاع بھی دی، جبکہ اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چھاپے کے دوران اداکارہ میرا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں حالانکہ میرا ویڈیو میں کہیں بھی نظر نہیں آئیں۔

اداکار نے گیسٹ ہاؤس کے باہر بھی ایک اور لائیو ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کرکے ان کے کپڑے بھی پھاڑدیے۔

علی سلیم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں بنائی گئی اُن کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ادکارہ میرا کو گرفتار نہیں کیا تاہم انہوں نے اس کی وجہ بتانے سے انکار کردیا۔

بعدازاں علی سلیم نے تھانے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویے پر معافی مانگتے ہوئے معاملے کو غلط فہمی قرار دیا، جبکہ ساتھ کھڑے اہلکار نے بتایا کہ چھاپے کے دوران علی سلیم کو شراب کی بوتلوں کے ساتھ پایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علی سلیم عرف بیگم نوازش علی کا شمار پاکستان کے نامور ٹی وی میزبانوں میں کیا جاتا ہے، وہ 2010 میں بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 4 کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مشہور کامیڈی پروگرام ہم سب اُمید سے ہیں میں جلوہ گر ہوکر کیا، جس کے بعد ان کا اپنا مزاحیہ شو سامنے آیا، جس میں وہ بیگم نوازش علی بنے۔

علی سلیم نے بیگم نوازش علی بن کر خوب مقبولیت حاصل کی —فوٹو/ فیس بک
علی سلیم نے بیگم نوازش علی بن کر خوب مقبولیت حاصل کی —فوٹو/ فیس بک

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Sep 05, 2018 05:56pm
میں سمجھتا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ پولیس نے تشدد کیا ہو۔ اس معملے کی تحقیق ہونی چاہیے۔ پولیس کو یہ بھی سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024