• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کور کمانڈر اجلاس: جیو اسٹریٹجک ماحول میں تبدیلی پر تبادلہ خیال

شائع September 4, 2018

راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول میں آنے والی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

اجلاس میں یوم دفاع کے حوالے سے تیاریاں زیر بحث آئیں جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشنز کو اپنے علاقوں کے شہیدوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ان سے اظہار ہمدردی کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 ستمبر کا دن خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔

اس دن ہماری افواج کی جانب سے فراہم کی گئی دفاع کی خدمات کے سالانہ جشن کو یومِ دفاع کا نام دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاک افواج نے 1965ء میں ہندوستانی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور اپنے ملک کا دفاع کیا تھا۔

دشمن نے مرکزی طور پر لاہور، سیالکوٹ اور سندھ کے صحرائی علاقوں پر حملہ کیا تھا۔

بعد ازاں یہ جنگ 22 ستمبر 1965ء تک جاری رہی جس کے بعد فریقین نے اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام جنگ بندی کو قبول کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024