• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’جیبی‘ طوفان نے جاپان میں کاروبارِ زندگی معطل کردیا

شائع September 4, 2018

جاپان کے مغربی علاقے میں آنے والے ’جیبی ‘ نامی طوفان نے کاروبارِ زندگی بالکل معطل کر کے رکھ دیا جسے گزشتہ 25 سالوں کا سب سے شدید طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کےمطابق طوفان کے دوران ہواؤں کے تیز جھکڑ اور شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کی نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اس سلسلے میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے عوام پر زور دیا کہ جلد از جلد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے اپنی زندگی محفوظ بنائیں، علاوہ ازیں انہوں نے حکومت کو تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 216 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جس کے باعث نہ صرف کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں بلکہ کئی عمارتوں کے ڈھانچے زمین بوس ہوگئے اور متعدد گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔

موسم کی شدید صورتحال کے باعث تمام پروازیں منسوخ کردیں گئیں اس کے ساتھ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل کردی گئی جبکہ لوگ بھی گھروں میں محصور ہوگئے۔

جاپان میں آنے والے ’جیبی‘ طوفان کو 25 سال میں سب سے شدید طوفان قرار دیا جارہا ہے—فوٹو: اے پی
جاپان میں آنے والے ’جیبی‘ طوفان کو 25 سال میں سب سے شدید طوفان قرار دیا جارہا ہے—فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے بندرگاہ پر سامان کی ترسیل کرنے والے کنٹینر الٹے پڑے ہیں—فوٹو:اے پی
تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے بندرگاہ پر سامان کی ترسیل کرنے والے کنٹینر الٹے پڑے ہیں—فوٹو:اے پی
تیز ہواؤں کے جھکڑوں سے عمارت کا آہنی ڈھانچہ زمین بوس ہوگیا—فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں کے جھکڑوں سے عمارت کا آہنی ڈھانچہ زمین بوس ہوگیا—فوٹو: اے پی
ظوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 216 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے ٹرک ترچھا ہوگیا —فوٹو: اے ایف پی
ظوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 216 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے ٹرک ترچھا ہوگیا —فوٹو: اے ایف پی
لوگ بارش سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو برساتی سے لپیٹنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
لوگ بارش سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو برساتی سے لپیٹنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور عمارتوں کی چھتیں بھی اڑگئیں—فوٹو:اے ایف پی
طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور عمارتوں کی چھتیں بھی اڑگئیں—فوٹو:اے ایف پی
2 مسافر پروازیں اور دیگر ذرائع آمدورفت معطل ہونے کی وجہ سے واپس جارہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
2 مسافر پروازیں اور دیگر ذرائع آمدورفت معطل ہونے کی وجہ سے واپس جارہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
جیبی ٹائفون کے باعث سمندر کی لہروں میں پیدا ہونے والی طغیانی اس تصویر میں دیکھی 
 جاسکتی ہے—فوٹو: اے ایف پی
جیبی ٹائفون کے باعث سمندر کی لہروں میں پیدا ہونے والی طغیانی اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے—فوٹو: اے ایف پی
طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ساتھ ساتھ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری رہا—فوٹو: اے ایف پی
طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ساتھ ساتھ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری رہا—فوٹو: اے ایف پی