• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

پیپلز پارٹی فضل الرحمٰن کے نام پر راضی ہوتی تو مقابلہ اچھا ہوتا، شہباز شریف

شائع September 4, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بھی مولانا فضل الرحمٰن کے نام پر راضی ہوجاتی تو مقابلہ بہت اچھا ہوتا۔

لاہور میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خلوص نیت سے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی، بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن ایک امیدوار پر متفق ہوتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوشش کی تھی کہ اپوزیشن اکھٹی ہو لیکن ایسا نہ ہوسکا، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں اپوزیشن اکھٹی ہوسکے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے تمام اراکین اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کو ووٹ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025