• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی کی مؤثر روک تھام کیلئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

شائع September 3, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر میں عمران خان کی زیر صدارت اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ، وزیر مملکت برائے داخلہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کامرس، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ملک میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری کامرس اور ایف بی آر کی جانب سے اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی غیر قانونی ترسیلات کے نتیجے میں قومی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

اجلاس میں اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی موثر روک تھام کے لیے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے متعلقہ قوانین کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم لانے کے لیے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کسٹم، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نے وزارتِ داخلہ کو انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل سے متعلقہ سفارشات آئندہ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024