• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملائیکا اروڑا کی ‘پٹاخہ’ کے ‘ہیلو ہیلو’ کے ذریعے واپسی

شائع September 3, 2018
اداکارہ آخری بار 2015 میں ایک گانے میں نظر آئی تھیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
اداکارہ آخری بار 2015 میں ایک گانے میں نظر آئی تھیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

بولی وڈ کی آنے والی کامیڈی فلم ‘پٹاخہ’ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی شائقین میں دھوم مچادی ہے، تاہم فلم کے منتظر مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایک آئٹم گانا بھی شامل ہوگا۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی اور ان دنوں خود سے 11 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ملائیکا اروڑا ‘پٹاخہ’ میں گانا گاتے نظر آئیں گی۔

ممبئی مرر کے مطابق ملائیکا اروڑا ‘پٹاخہ’ میں ‘ہیلو ہیلو’ گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اس گانے کے ذریعے اداکارہ تین سال کے وقفے کے بعد بولی وڈ میں دوبارہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس سے قبل 2015 میں وہ ‘ڈولی کی ڈولی’ میں بھی ایک گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں تھیں۔

گانے کو کچھ دنوں میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر
گانے کو کچھ دنوں میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر

اپنے سابق شوہر ارباز خان کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘دبنگ’ میں ‘منی بدنام ہوئی’ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی ملائیکا اروڑا نے متعدد بولی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں میں اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔

‘پٹاخہ’ میں ‘ہیلو ہیلو’ کے گانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا نے کہا کہ اسے ریکھا نے گایا ہے اور اس کی شاعری گلزار نے لکھی ہے اور انہیں اس گانے میں پرفارمنس کرنے پر فخر ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘ہیلو ہیلو’ کو کچھ دنوں میں ہی ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ابھی سے ہی اس گانے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

خیال رہے کہ ‘پٹاخہ’ کو رواں ماہ 26 ستمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم میں ثانیہ ملہوترا اور رادھیکا مدن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کی کہانی 2 بہنوں کے گرد گھومتی ہے، جو ہر وقت ایک دوسرے سے لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں۔

فلم کا ٹریلر رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی ہدایات وشال بھردواج دیں گے، جب کہ انہوں نے ہی فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024