• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

‘میری زندگی ریان گوسلنگ کے سوا کچھ بھی نہیں’

شائع September 3, 2018
ایما اسٹون نے اداکاری کی شروعات 2004 میں کی—فائل فوٹو: لائف اسٹائل
ایما اسٹون نے اداکاری کی شروعات 2004 میں کی—فائل فوٹو: لائف اسٹائل

ہولی وڈ کی معروف امریکن اداکارہ ایما اسٹون نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی زندگی ان کے ساتھی اداکار ریان گوسلنگ کے بنا کچھ بھی نہیں۔

خیال رہے کہ 29 سالہ ایما اسٹون نے 37 سالہ کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ 2016 کی کامیاب ترین ہولی وڈ میوزیکل رومانٹک کامیڈی فلم ‘لالا لینڈ’ سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

اسی فلم میں شاندار اداکاری دکھانے پر ایما اسٹون کو آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اسی فلم نے 2016 کے آسکر میلے میں 6 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے، تاہم ریان گوسلنگ بہترین اداکار کا ایوارڈ لینے میں ناکام رہے تھے۔

اس فلم کے علاوہ ریان گوسلنگ اور ایما اسٹون نے 2011 کی رومانٹک فلم‘ کریزی، اسٹوپڈ لو’ اور 2013 کی فلم ‘گینگسٹر اسکواڈ’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

دونوں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا—اسکرین شاٹ
دونوں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا—اسکرین شاٹ

دونوں نے تمام فلموں میں ایک دوسرے کی محبت کا کردار ادا کیا ہے، جس وجہ سے ان کی جوڑی کو بھی سراہا جاتا ہے۔

فلموں میں ایک ساتھ رومانٹک کردار ادا کرنے کی وجہ سے دونوں کی دوستی بھی مشہور ہے اور اب اداکارہ نے ریان گوسلنگ کی دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنے لیے سب سے اہم قرار دیا ہے۔

نشریاتی ادارے ’ای نیوز’ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 29 سالہ ایما اسٹون کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی ریان گوسلنگ کے بغیر کچھ بھی نہیں اور وہ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتی کہ اداکار کے بغیر ان کی زندگی کیسی ہوگی؟

ایما اسٹون نے ریان گوسلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی پیارے اور خیال رکھنے والے دوست ہیں اور وہ ان کے سوا جینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی میں ریان گوسلنگ کا بہت عمل دخل ہے اور وہ ان کی بات مانتی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ ریان گوسلنگ سے محبت کرتی ہیں، تاہم ان کے اس بیان کے بعد دونوں میں محبت کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایما اسٹون غیر شادی شدہ ہیں جب کہ ریان گوسلنگ شادی شادہ ہیں۔

ریان گوسلنگ اس وقت امریکی اداکارہ ایوا مینڈس کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ان سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024