• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بدین: ہندو برادری کی ریلی میں جنریٹر پھٹنے سے 21 افراد جھلس گئے

شائع September 3, 2018

بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ہندو تہوار جنم اشٹمی کی ریلی میں ٹریکٹر ٹرالی میں جنریٹر پھٹنے سے 21 افراد جھلس گئے۔

جنریٹر پھٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندو برادری کی ریلی قریبی نالے پر اپنے مذہبی رسومات کے تحت نہانے کے لیے جارہے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: شیرشاہ میں گیس سیلنڈر کا دھماکا،2 نوجوان جاں بحق

اطلاعات کے مطابق ریلی میں موجود افراد چمبر ناکا کے علاقے میں جنریٹر میں پیٹرول ڈال رہے تھے کہ اس میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: آتشزدگی سے 4 افراد کی ہلاکت، آگ لگی نہیں لگائی گئی

تمام زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ٹنڈو باغو غلام قبائلی سینٹر لایا گیا تاہم بعد ازاں ان تمام افراد کو مزید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حیدر آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے میں جھلسنے والے افراد میں سے بچوں سمیت 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024