• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

18ویں ایشین گیمز کی رنگارنگ اختتامی تقریب

شائع September 3, 2018 اپ ڈیٹ September 4, 2018

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز 2018 تاریخی کامیابی کے بعد شاندار تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔

اولمپکس کے بعد سب سے بڑے گیمز تصور کیے جانے والے 18ویں ایشین گیمز میں 17ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی اور 16دن تک ایونٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے منعقد ہوئے۔

گیمز کی اختتامی تقریب میں فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین کے دل موہ لیے جبکہ آخر میں آتش بازی کے دلفریب منظر نے آنکھوں کو خیرہ کردیا۔

چین نے لگاتار 10ویں ایشین گیمز میں اپنی برتری برقرار رکھی اور 132سونے، 92چاندی اور 65کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کی کارکردگی واجبی رہی اور قومی دستہ محض 4کانسی کے تمغے ہی جیت سکا۔

ایشین گیمز2018 کی اختتامی تقریب میں آتش بازی کا خوبصورت منظر— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کا دستہ اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہے— فوٹو: اے پی

جاپان نے مکسڈ ٹیم ٹرائیتھلون کے مقابلوں میں ایونٹ کا آخری میڈل جیتا— فوٹو: اے ایف پی

ایشین گیمز 2018 کے اختتام پر اولمپک کونسل آف ایشیا کا جھنڈا اتارا جا رہا ہے— فوٹو: اے پی

ایشین گیمز 2022 کی میزبانی کرنے والے چین کے نمائندے ایشین گیمز کی مشعل تھامے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

تقریب کے دوران ایک گلوکار خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے— فوٹو: اے پی

چھ گولڈ میڈل جیتنے والی جاپان کی تیراک ریکاکو ایکی کو ایشین گیمز کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

مشہور چینی تاجر اور علی بابا کے چیئرمین جیک ما اختتامی تقریب کے موقع پر شائقین کی جانب فٹبال پھینکتے ہوئے— فوٹو: اے پی

اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سب سے زیادہ میڈل جیتنے والا چین کا دستہ آ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

ایک فنکار تقریب کے دوران اپنے فن کے جوہر دکھا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

اسٹیڈیم میں آتش بازی کا ایک اور دلفریب منظر— فوٹو: اے ایف پی