• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایپل کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی؟

شائع September 2, 2018
ایپل واچ تھری — فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل واچ تھری — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے آئی فونز کو اسمارٹ فونز کی دنیا کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس کی اسمارٹ واچ کو بھی گھڑیوں کی دنیا میں یہی حیثیت حاصل ہے۔

اور 12 ستمبر کو نئے آئی فونز کے ساتھ یہ کمپنی نئی ایپل واچ 4 بھی متعارف کرانے والی ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے

نائن ٹو فائیو میک نے آئی فون ایکس ایس ماڈلز کے ساتھ ساتھ نئی اسمارٹ واچ کی تصویر بھی لیک کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب کی بار یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔

درحقیقت اب کی بار ایپل واچ ایج ٹو ایج ڈسپلے کے ساتھ پہلے کے مقابلے میں 15 فیصد بڑی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک
فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک

ویسے تو ایپل واچ کو 3 برسوں سے اپ ڈیٹ کرکے پیش کی جارہا ہے مگر اس بار وہ پہلے کے مقابلے میں مختلف ہوگی، بلکہ کچھ حلقے تو اسے نئے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال زیادہ اہم ڈیوائس قرار دے رہے ہیں۔

جیسے نیا ڈیزائن جو کہ اینالاگ کلاک فیس کے ساتھ ہوگا جبکہ اس گھڑی سے یو وی ریٹنگ جاننا بھی ممکن ہوگا۔

ڈیوائس میں اس کے کراﺅن اور سائیڈ بٹن میں ایک نیا سوراخ بھی نظر آرہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس نئے ٹول کا مقصد کیا ہے۔

ایپل واچ تھری کی طرح اس بار میں بھی ایل ٹی ای سپورٹ دی جائے گی۔

مختلف افواہوں کی جانب سے ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو کی نئی سیریز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہوگی، یعنی ہوم بٹن کو ایج ٹو ایج ڈسپلے کے لیے ختم کردیا جائے گا۔

تاہم آئی پیڈ پرو کو 12 ستمبر کی بجائے رواں سال کے آخر میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024