• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مختصر دورے کے بعد جوہی چاولہ کراچی سے روانہ

شائع September 1, 2018
جوہی چاولہ ماضی میں بھی کراچی کے مختصر دورے کر چکی ہیں—فوٹو: سماج ویکلی
جوہی چاولہ ماضی میں بھی کراچی کے مختصر دورے کر چکی ہیں—فوٹو: سماج ویکلی

بولی وڈ کی نامور اداکارہ 50 سالہ جوہی چاولہ روشنیوں کے شہر کراچی میں مختصر قیام کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

جوہی نے گزشتہ روز 31 اگست کو اپنی ٹوئیٹ اور فیس بک پر کراچی میں موجود ہونے کی پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ تھیں۔

جولی چاولہ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے خاندان کے کتنے افراد یہاں رہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے کراچی میں پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ بھی دیکھی جو پاکستانی لڑکے اور بھارتی لڑکی کی کہانی بھی تھی۔

اداکارہ نے 31 اگست کو کراچی سے اہل خانہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی—فوٹو: جوہی چاولہ ٹوئٹر
اداکارہ نے 31 اگست کو کراچی سے اہل خانہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی—فوٹو: جوہی چاولہ ٹوئٹر

سندھ کے دارالحکومت میں اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد جوہی چاولہ کو یکم ستمبر کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں ان سے میڈیا نمائندوں نے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ کراچی میں کیا کررہی ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون ان سے یہ شکوہ کرتی سنائی دے رہی ہیں کہ جوہی چاولہ جب بھی پاکستان آتی ہیں تو وہ میڈیا سے بات کیے بغیر خاموشی سے چلی جاتی ہیں۔

جوہی چاولہ نے مسکراتے ہوئے خاتون کو کہا کہ وہ مختصر وقت کے لیے پاکستان آتی ہیں اور اس دوران صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پاکستانی فلم دیکھی، جو انہیں بہت اچھی لگی۔

خیال رہے کہ جوہی چاولہ کا یہ پہلا پاکستانی دورہ نہیں تھا، وہ اس سے قبل بھی کراچی میں مختصر وقت کے لیے آتی رہی ہیں۔ جوہی چاولہ 2016 اور 2013 میں بھی کراچی آ چکی ہیں۔

اداکارہ 2016 میں بھی ایک شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ/یوٹیوب
اداکارہ 2016 میں بھی ایک شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ/یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024