• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وزیر اعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

شائع September 1, 2018

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کردیا، نیلامی 17 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔

نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیلامی میں 2016 کے ماڈل کی 4 مرسڈیز بینز کاریں بھی پیش کی جائیں گی، جن میں 4 ہزار سی سی کی 2 بلٹ پروف کاریں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

نیلامی میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کاریں بھی ہیں جس میں ایک 2004 کی لیکسز کار، 2006 کی لیکسز ایس یو وی، 2004 کے ماڈل کی 2 لینڈ کروزر اور 2003 سے 2013 تک خریدی جانےوالی 8 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2015 کی 4 بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے ساتھ 18 سو سی سی کی ہنڈا سوِک اور سوزوکی کمپنی کی 3 گاڑیا ں بھی نیلام کی جائیں گی جس میں سے2013 کے ماڈل کی ایک اے پی وی جبکہ 2 کلٹس کار ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سال 1994 کے ماڈل کی ہینو بس بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار بھٹو اور ضیاالحق کے زیراستعمال مرسڈیز کی نیلامی روک دی گئی

واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے حکومت کی لگژری گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ان کی نیلامی اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔


یہ خبر یکم ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Murad Sep 01, 2018 11:12am
Reminds of MK Junejo... rather keep these cars, as we don't want to buy another luxury fleet sometime down the track for a new PM on tax payer's cost or from borrowed money from WB/IMF etc .
Rizwan Sep 01, 2018 02:31pm
Very good one, hope within 100 days PM house will be a University too.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024