• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیر خارجہ کی جاپان کو اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

شائع August 31, 2018
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجی امور ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجی امور ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازویوکی نکانے سے ملاقات میں جاپان کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

جاپانی وزیر مملکت نے شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران جاپانی وزیر مملکت نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کو ملک میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور تمام سیکٹرز میں جاپانی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شاہ محمود قریشی نے ملکی تجارت کو متوازن بنانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا جس میں پاکستان کو جاپان کا تعاون درکار ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان کے آرمی چیف اور ہم منصب سے ملاقاتیں

دونوں ممالک کے وزراء نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جاپانی وزیر مملکت کازویوکی نکانے نے بتایا کہ مشترکہ حکومتی کاروباری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ رواں سال منعقد ہوگا۔

وزیر خارجہ نے جاپانی وفد کو اقتصادی ترقی، علاقائی تعلقات اور امن کے قیام میں گوادر پورٹ کے کردار سے متعلق بریف کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت انسانی وسائل کی ترقی، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی سطح پر تعاون کی تجویز بھی دی، جو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جاپانی وزیر مملکت کازویوکی نکانے نے شاہ محمود قریشی کو دورہ جاپان کی دعوت بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کے سفیر کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات جیتنے پر مبارکباد

شاہ محمود قریشی نے اپنےآبائی شہر ملتان میں جاپان کی جانب سے موسم کی نگرانی کے لیے ریڈار پروجیکٹ نصب کیے جانے کے عمل کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ قدرتی آفات سے نمٹنے میں پاکستانی حکام کو صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے 2010 کے سیلاب میں جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہم کیے جانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ باہمی تعلقات کو زیرِ غور لایا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔

جاپان امداد کی فراہمی پر رضامند

جاپان کی حکومت نے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی اور موسم کی نگرانی کو بہتر بنانے کے 2 منصوبوں کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے (2.4 ارب جاپانی ین) کی امداد پر رضامندی ظاہر کردی۔

جاپان، ملتان میں موسم کی نگرانی کے لیے ریڈار نصب کرنے کے منصوبے کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے (2.1 ارب ین) اور انسانی وسائل کی ترقی اسکالرشپ کے منصوبے کے لیے 36 کروڑ روپے ( 33 کروڑ ین) فراہم کرے گا۔

انسانی وسائل کی ترقی میں اسکالر شپ کے پروجیکٹ کے تحت پاکستانی افسران کو ترقی کی راہ میں حائل چیلنجز کے حل کے لیے جاپانی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری کے لیے وظائف دیئے جائیں گے۔

ملتان میں موسم کی نگرانی کے لیے ریڈار کی تنصیب سے پاکستان میں موسم کی پیشگوئی کی صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی اور مستقبل میں قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024