• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوہی چاولہ کراچی میں کیا کررہی ہیں؟

شائع August 31, 2018
بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی نامور اداکارہ جوہی چاولہ نے 31 اگست 2018 کو اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت میں موجود اپنے شائقین کو سرپرائز دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود ہیں۔

جوہی چاولہ نے ٹویٹ میں کراچی میں موجود اپنی سہیلیوں کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت شہر قائد میں موجود ہیں اور انہوں نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوئی رومانوی کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 بھی دیکھ لی۔

جوہی چاولہ کی پاکستان آمد کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا، اور ابھی بھی ایسا ممکن نہ ہوتا اگر وہ اپنے ٹوئٹر پر خود اس بات کا اعلان نہ کرتی کہ وہ کراچی میں موجود ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں۔

جوہی چاولہ نے لکھا کہ ’کراچی کے بوٹ کلب میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے موجود ہوں‘۔

اداکارہ نے فلم کے حوالے سے لکھا کہ ’میں نے پاکستان کی خوشگوار رومانوی کامیڈی فلم جوانی پھر نہیں آنی بھی دیکھی، جو اتفاقاً ایک ہندوستانی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے‘۔

اداکارہ 2016 میں بھی ایک شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ 2016 میں بھی ایک شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب جوہی چاولہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہو۔

وہ 2013 اور 2016 میں بھی کراچی کا دورہ کرچکی ہیں، جہاں وہ اپنی فیملی میں ہونے والی شادیوں میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024