• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نازیبا گفتگو پر فیاض الحسن چوہان کی نرگس اور میگھا سے معافی

شائع August 31, 2018

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کے خلاف نامناسب الفاظ ادا کرنے پر ان سے معافی مانگ لی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وہ اداکارہ نرگس سے معافی مانگتے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نرگس صاحبہ سے معذرت کرتا ہوں، وہ قابل احترام ہیں، وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک روشن ستارہ ہیں، وہ پاکستان کی سفیر ہیں، فن کی دنیا میں ان کا ایک مقام ہے، میں ان سے معافی منگتا ہوں‘۔

ایک اور ویڈیو میں انہوں نے اداکارہ میگھا سے بھی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہمارے ملک کا قیمتی اساسہ ہیں، ہم سب کو مل کر ایک ساتھ کام کرنا چاہیے، تاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو آگے لایا جاسکے جو بھارتی فلم انڈسٹری کی وجہ سے کافی پیچھے رہ گئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: نازیبا گفتگو پر وزیر اطلاعات پنجاب کو تنقید کا سامنا

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریر میں پاکستان فلم انڈسٹری اور اداکارہ نرگس اور میگھا کے خلاف نازیبا گفتگو کرتے نظر آئے تھے۔

ویڈیو میں انہوں نے عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی-2‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ کیا کوئی وکھری(weird) جوانی ہے جو سینما گھروں پر آئی ہوئی ہے، کیا یہ انسانیت ہے؟ آدھی ننگی عورتوں کی تصاویر پرنٹ کرکے سینما گھروں کے باہر لگادی ہیں، ایسے لوگوں کے لیے وہ ٹوٹے(porn) موجود ہیں جو وہ دیکھ لیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میری کوشش تھی کہ یہ معاملہ میری وزارتی حدود میں آتا، تو پھر میں نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا اور میگھا سال کے 3 نہیں 300 روزے نہ رکھتی تو آپ مجھے کہتے‘۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فیاض الحسن کے اس انداز کو پسند نہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024