• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے

شائع August 30, 2018
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

گزشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایپل کے نئے آئی فونز (متوقع طور پر تین) 12 ستمبر کو متعارف کرائے جائیں گے اور اب کمپنی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو شیڈول ایونٹ کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جس میں نئے آئی فونز کے ساتھ ساتھ ایپل واچ، ایپل ٹی وی اور آئی او ایس کی اپ ڈیٹس کو متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند

ایسا کہا جارہا ہے کہ ایپل اس ایونٹ میں تین نئے آئی فونز پیش کرے گی۔

۔

جن میں سے ایک گزشتہ سال کے 5.8 انچ کے آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا، جبکہ ایک 6.5 انچ کا آئی فون ایکس پلس اور تیسرا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ 'سستا' 6.1 انچ کا نیا آئی فون۔

تینوں فونز میں نوچ سے لیس ایج ٹو ایج ڈسپلے اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کے نئے آئی فون ایکس پلس کا ڈیزائن سامنے آگیا

اس سستے فونز میں دیگر 2 ڈیوائسز کے مقابلے میں بیک پر صرف ایک کیمرہ دیا جائے گا اور اس کی قیمت 7 سے 8 سو ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔

دیگر 2 فونز میں پہلے سے تیز اے سیریز چپ، بہتر ڈوئل کیمرہ اور 512 جی بی تک اسٹوری دی جاسکتی ہے۔

ان فونز کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024