• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کپل شرما نئے شو کے ساتھ واپسی کیلئے تیار

شائع August 30, 2018
بھارتی کامیڈین کپل شرما —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بھارتی کامیڈین کپل شرما —فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور بھارتی میزبان اور کامیڈین کپل شرما اب بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرینز پر نئے شو کے ساتھ واپسی اختیار کرنے جارہے ہیں۔

کپل اس وقت سونی ٹی وی کے ایک نئے کامیڈی شو پر کام کررہے ہیں، جو دیوالی پر لانچ کیا جائے گا۔

کپل شرما سے قریبی ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’یہ نیا پروجیکٹ کافی دلچسپ ہوگا، لیکن ہم ابھی فیصلہ کررہے ہیں کہ اسے نیا شو ہونا چاہیے یا دی کپل شرما شو کا دوسرا سیزن‘۔

مزید پڑھیں: کیرئیر میں زوال کے بعد کپل شرما کا حال خراب

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’کپل ستمبر میں واپس ممبئی آجائیں گے، ہم تب دوبارہ شو پر کام کا آغاز کریں گے، ہم اس شو کو دیوالی کے موقع پر لانچ کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں، کپل ایک ایسا شو بنائیں گے جو شائقین کو محظوظ کرے، ابھی اس نئے کامیڈی شو کی ٹیم ممبرز فائنل نہیں کیے گئے ہیں‘۔

خیال رہے کہ متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنے کے بعد کپل شرما اس نئے شو کے ساتھ واپسی کریں گے۔

سونی ٹی وی پر ان کا شو فیملی ٹائم ود کپل رواں سال مارچ میں لانچ ہوا تھا، تاہم صرف تین اقساط کے بعد شو بند کردیا گیا۔

جہاں لوگوں نے سوچا کے سونی ٹی وی ایسے وقت میں کپل کا ساتھ چھوڑ دے گا، وہیں چینل نے کپل شرما کو شو کے بند ہونے کا باوجود سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹی وی چینل نے ’کپل شرما شو‘بند کردیا

سونی ٹی وی کے ممبر دانش خان کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ’ہم کپل شرما سے رابطے میں ہیں، وہ ایک محنتی فنکار ہیں، سونی کو اپنے چینل پر کپل کو واپس لاکر بےحد خوشی ہوگی‘۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما اس وقت ٹی وی پر اپنی واپسی کے لیے خود پر کافی محنت بھی کررہے ہیں، جبکہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے جم جانا بھی شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کپل شرما اس وقت تک ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کرتے رہے، جب تک ان کے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے ایک پرواز کے دوران لڑائی نہیں ہوگئی۔

مختلف رپورٹس کے بعد کیرئیر میں آنے والی مشکلات، ڈپریشن، الکحل کی لت اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔

جنوری 2017 میں سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ان کا زوال شروع ہوا اور پہلے ان کا شو کپل شرما شو بند ہوا، جس کے بعد انہوں نے خرابی صحت کی بناءپر وقفہ بھی لیا۔

کچھ عرصے پہلے وہ ایک اور شو کے ساتھ واپس آئے، مگر اسے بھی چند اقساط کے بعد بند کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024