• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ہیواوے کی نووا سیریز کے 2 فونز اب پاکستان میں دستیاب

شائع August 29, 2018
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے اپنی اسمارٹ فون سیریز نووا کے 2 نئے فونز پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

نووا 3 اور 3 آئی کو چین، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاچکا ہے اور اب یہ پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہیں۔

ان دونون میں سے نووا 3 پراسیسر اور ریم کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہے جس میں کیرین 970 پراسیسر اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 128 جی بی تک اسٹوریج بھی صارفین کے لیے موجود ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے پر صارفین کو گمراہ کرنے کا الزام

یہ 4 کیمروں والا فون ہے جس میں سے بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے، چاروں کیمرے میں اے آئی پاور دی گئی ہے۔

فرنٹ کیمرے 8 سین recognition موڈز کے ساتھ ہیں تاکہ لوگ مختلف مناظر میں اچھی سیلفی لے سکیں۔

اسی طرح بیک کیمروں میں تھری ڈی کیو موجی سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

نووا 3 آئی کیرین 710 پراسیسر کے ساتھ ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے، اس میں بیک پر 16 اور 2 میگا پکسل اور فرنٹ پر 24 اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہیں جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

اس میں کمپنی نے ایڈوانسڈ الگورتھم دینے کا دعویٰ کیا ہے جو لوگوں کو زیادہ قدرتی اور اچھا دکھانے میں مدد دیتا ہے۔

اس فون کی قیمت 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

یہ دونوں فون 6.3 انچ کے آئی فون ایکس جیسے نوچ والے ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ ان میں جی پی یو ٹربو ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو گیمنگ تجربے کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

یہ فون 28 اگست سے 7 ستمبر تک پری آرڈر میں اس قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024