• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

میاں چنوں ہسپتال میں زیرعلاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

شائع August 28, 2018

میاں چنوں: میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمد کے دوران مبینہ طور پر بچی جاں بحق ہو گئی۔

نمائندہ ڈان نیوز سجاد اکبر شاہ کے مطابق بچی کے لواحقین نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا۔

تاہم دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو اسی حالت میں ہسپتال لایا گیا اور اس کا فوری طور پر علاج کیا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا اس لئے ہسپتال انتظامیہ پر توجہ نہ دینے کا الزام درست نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں چنوں کے گاؤں میں اپنے دوست مسعود اعوان اور نوید اعوان کے والد کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے لئے آئے تھے.

اس موقع پر ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کو عام آدمی اور مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا جبکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں 13 گاڑیاں تھیں.

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025